ETV Bharat / state

Delhi Bypoll 2022: دہلی کے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت

دہلی کے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش پاٹھک نے جیت درج کی ہے۔ اس بار مقابلہ بی جے پی کے امیدوار راجیش بھاٹیہ اور عآپ کے تجربہ کار لیڈر درگیش پاٹھک کے درمیان تھا۔ جہاں درگیش پاٹھک نے راجیندر نگر حلقہ سے 11 ہزار 555 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ Delhi Rajinder Nagar Bypoll Results

دہلی ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 6:06 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے راجیندر نگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش پاٹھک نے جیت درج کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ دُرگیش پاٹھک نے راجیندر نگر حلقہ سے 11 ہزار 555 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ راجیندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کو 55.76 فیصد، بی جے پی کو 39.92 فیصد اور کانگریس کو 2.79 فیصد ووٹ ملے۔ کُل 545 ووٹ نوٹا کے کھاتے میں گئے۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح شروع ہوئی۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفس (سی ای او) کے ذریعہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں جمعرات کو ضمنی انتخابات میں 43.75 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

دہلی ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت

یہ سیٹ AAP کے راگھو چڈھا کے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ دہلی پولیس کی سخت حفاظت کے درمیان ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوئی۔ اس بار مقابلہ بی جے پی کے امیدوار راجیش بھاٹیہ اور عآپ کے تجربہ کار لیڈر درگیش پاٹھک کے درمیان مانا جا رہا تھا۔ ملک کی دارالحکومت دہلی میں گہما گہمی سیاسی ماحول کے درمیان راجندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب کے پیش نظر گنتی مرکز کے باہر دہلی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تھی۔ راجندر نگر اسمبلی مبینہ طور پر بی جے پی کی سیٹ مانی جاتی ہے۔ لیکن گزشتہ دو بار سے یہاں عام آدمی پارٹی کو کامیابی مل رہی ہے۔ ساتھ ہی ضمنی انتخاب میں 43.75 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ جو کہ بہت کم ہے، اندازہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں کم ووٹنگ کا فائدہ براہ راست عام آدمی پارٹی کو پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Lok Sabha By-Elections: اعظم گڑھ اور رامپور میں بی جے پی کی جیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.