ETV Bharat / state

دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا - Aam Aadmi Party

دہلی اسمبلی انتخابات میں اترے امیدواروں میں سے سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا ہے جو غریب اور عام آدمی کی سب سے زیادہ فکر کرنے کا دعوی کرتی ہے۔

دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا

author img

By

Published : Jan 23, 2020, 7:46 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:49 AM IST

دہلی کی منڈکا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدواردھرم پال لاکرا نے رٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگائے حلف نامہ میں 292 کروڑ روپے کی املاک کی تفصیلات دی ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات لڑرہے امیدواروں کی فہرست میں لاکرا کی پراپرٹی سب سے زیادہ ہے، لاکرا کی ذرائع آمدنی کاروبار اور زراعت ہے، ان کے پاس کافی منقولہ اور غیرمنقولہ پراپرٹی ہے۔

دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا
دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا

عام آدمی پارٹی کے ایک دیگر امیدوار رام سنگھ جو بدر پور سیٹ سے میدان میں ہیں ان کے پاس 80 کروڑ روپے کی پراپرٹی ہے، وہ کانگریس کے ٹکٹ پر دو بار رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

ان کی 80 کروڑ روپے کی پراپرٹی میں سے 30.3 کروڑ روپے کی املاک غیرمنقولہ ہے، جبکہ مرسڈیز سی کلاسک کار اور کئی بینک ڈپازٹ بھی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی ایک اور امیدوار پرمیلا ٹوکس کے پاس بھی 80 کروڑ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی ہے۔ اس میں 64.6 کروڑ کی غیرمنقولہ املاک ہے۔

امیدواروں کی طرف سے دیئے گئے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 24 رکن اسمبلی نے پانچ برسوں میں 40 کاریں خریدیں ہیں۔
ان میں سے 35 کاروں پر وی آئی پی نمبر ہے اس نمبرکو کوئی بھی شخص نیلامی کے ذریعے خرید سکتا ہے جن کی فروخت تین اور پانچ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 23 2020 5:30PM

دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا

نئی دہلی، 23جنوری (یو این آئی) دہلی اسمبلی انتخابات میں اترے امیدواروں میں سے سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا ہے جو غریب اور عام آدمی کی سب سے زیادہ فکر کرنے کا دعوی کرتی ہے۔

دہلی کی منڈکا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے طورپر دھرم پال لاکرا نے رٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگائے حلف نامہ میں 292کروڑ روپے کی املاک کی تفصیلات دی ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات لڑرہے امیدواروں کے پیش حلف ناموں میں مسٹر لاکرا کی پراپرٹی سب سے زیادہ ہے۔ مسٹر لاکرا کی ذرائع آمدنی کاروبار اور زراعت ہے۔ ان کے پاس کافی منقولہ اور غیرمنقولہ پراپرٹی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ایک دیگر امیدوار مسٹر رام سنگھ کے پاس 80کروڑ روپے کی پراپرٹی ہے۔ مسٹر سنگھ بدرپور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کی 80کروڑ روپے کی دیگرکی پراپرٹی میں سے 30.3کروڑ روپے کی املاک غیرمنقولہ ہے۔ اس میں مرسڈیز سی کلاس کار اور کئی بینک ڈپازٹ بھی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی ایک دیگر امیدوار پرمیلا ٹوکس کے پاس بھی 80کروڑ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی ہے۔ اس میں 64.6کروڑ کی غیرمنقولہ املاک ہے۔

امیدواروں کی طرف سے دیئے گئے حلف ناموں کا جائزہ لینے سے ایک اور دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 24رکن اسمبلی نے پانچ برسوں میں 40کاریں خریدی ہیں۔ ان میں سے 35کاروں پر وی آئی پی نمبر ہیں۔ کوئی بھی شخص ان نمبروں کو نیلامی کے ذریعہ خرید سکتا ہے جن کی فروخت تین اور پانچ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1730

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.