شاہین باغ کے 40 فٹہ روڈ پر واقع گرین ٹری پبلک اسکول میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی All India Congress Committee کے رکن اور آل انڈیا پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شاہین باغ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کرکے انتخاب عالم کی گل پوشی کی۔ اس موقع پر سیکڑوں عام آدمی پارٹی کے مسلم تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ Aam Aadmi Party Workers Joined Congress اس موقع پر انہوں نے کانگریس کو مضبوط بنانے کا حلف لیا۔
انتخاب عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور دوسری پارٹیوں سےلوگ پریشان ہوچکے ہیں۔ جو وعدے عوام سے کیے تھے اسے پورے نہیں کیا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان کانگریس کی طرف راغب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاص کرکے دہلی میں اروند کیجریوال نے اقتدار میں رہ کر جس طرح سے عوام کے مسائل کو نظرانداز کیا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ یہ پارٹی اب زیادہ دنوں تک اقتدار میں نہیں رہ پائے گی اور ایک بار پھر عوام کا بھروسہ کانگریس پر ہونے لگاہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے آل انڈیا پولنگ بوتھ مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ سے نوجوان طبقات کو زیادہ سے زیادہ کانگریس میں جوڑا جارہا ہے۔
آل انڈیا بوپولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے پولنگ بوتھ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی پولنگ سے منتخب ہوکر ایوان تک پہنچتے ہیں۔ اس لیے ہمیں سب سے زیادہ محنت پولنگ بوتھ پر کرنے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے پولنگ بوتھ لیول کو مضبوط کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کے لیے مشن 2024 شروع کیا ہے جو ملک بھر میں بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مفاد پرستی سےہرطبقات پریشان ہیں، مسلمانوں نے کیجریوال پر اعتماد کیا اس نے بھی دھوکہ دیا، پسماندہ طبقات کو بھی ان پارٹیوں نے پیچھے ڈھکیل دیا اب وہ طبقات کانگریس کی طرف رخ کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج یہاں تعلیم یافتہ نوجوان عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کرکانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر عام آدمی پارٹی میں سرگرم رہے شفیع الرحمٰن اپنے حامیوں امتیاز، الرحمٰن، ناصر احمد، عارف قریشی محمد عرفان سمیت سینکڑوں لوگ کانگریس میں شامل ہوئے۔ شفیع الرحمٰن کو آل انڈیا پولنگ بوتھ بدرپور اسمبلی حلقہ کا صدر بنایا گیا ہے۔