انہوں نے مزید کہا کہ جمنا کے پانی کو ذخیرہ کر کے علاقہ میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت دی جانی چاہئے۔
سنگھ نے ایوان میں ملک میں پینے کے پانی کی سپلائی سمیت پانی کے بحران سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 88فیصد لوگوں تک پینے کا پانی پائپ کے ذریعہ پہنچ رہا ہے۔
اس کے علاوہ ابھی تک 12فیصد آبادی اس کے دائر سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں تمام بستیوں تک پانی کے پہنچانے میں بنیادی ڈھانچہ کی کمی سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نپٹنے میں مرکزی حکومت کو تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کو کبھی بھی اس کے حصہ کا پورا پانی نہیں ملا ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہلی کے جمنا کے پانی ذخیرہ علاقہ میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی سے اس مسئلہ سے کافی حد تک نپٹا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے مرکزی حکومت کی اجازت اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔
مرکز کو قومی دارالحکومت کے لوگوں کو پینے کا پانی دستیا ب کرانے کے لئے دہلی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پینے کے پانی کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے جس پر کارروائی کی جانی چاہئے۔