نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے منی پور کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے رول 267 کے تحت ایوان میں تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ منی پور کی صورتحال کو تشویشناک بتاتے ہوئے سنجےسنگھ نے اپنے نوٹس میں ایوان میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ایوان میں تمام کام معطل کرکے اس اہم مسئلہ پر بحث کی جائے۔ وہیں دوسری جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے کہا کہ منی پور میں جو خواتین کے ساتھ ہوا وہ انتہائی شرمناک حرکت اور ناقابل قبول ہے۔
-
#WATCH | AAP MP Raghav Chadha says, "A painful video has come from Manipur. The sad thing is that the BJP government is not ready to accept that all is not well in Manipur. 38 parties met for the NDA meeting, I want to ask if anyone asked PM why Manipur is burning. People have… pic.twitter.com/7jcPUDhoxI
— ANI (@ANI) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | AAP MP Raghav Chadha says, "A painful video has come from Manipur. The sad thing is that the BJP government is not ready to accept that all is not well in Manipur. 38 parties met for the NDA meeting, I want to ask if anyone asked PM why Manipur is burning. People have… pic.twitter.com/7jcPUDhoxI
— ANI (@ANI) July 20, 2023#WATCH | AAP MP Raghav Chadha says, "A painful video has come from Manipur. The sad thing is that the BJP government is not ready to accept that all is not well in Manipur. 38 parties met for the NDA meeting, I want to ask if anyone asked PM why Manipur is burning. People have… pic.twitter.com/7jcPUDhoxI
— ANI (@ANI) July 20, 2023
اس سے قبل دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) کے رکن تروچی سیوا نے بھی اس سلسلے میں التوا کا نوٹس دیا ہے جس میں تمل ناڈو میں گورنر کے کردار پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن ایوان میں ہنگامہ آرائی کے امکانات ہیں کیونکہ کانگریس کی طرف سے بھی منی پور معاملے پر تحریک التوا کا نوٹس دینے کی بات پہلے ہی کہہ دی گئی تھی۔ این سی پی ایم پی سپریا سولے نے منی پور میں خواتین کے خلاف تشدد پر ٹویٹ کیا، منی پور کے چونکا دینے والے مناظر، نفرت انگیز، توہین آمیز اور مکمل طور پر غیر انسانی سلوک! اس صورتحال میں فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ آئیے اپنی آواز بلند کریں اور جوابدہی کی مانگ کریں۔ ایسے مظالم پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں: منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر دوڑایا گیا، ایک بار پھر حالات خراب
واضح رہے کہ منی پور میں پچھلے 78 دنوں سے حالات انتہائی خراب ہے اور تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ منی پور ایک کمیونٹی کی خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر دوڑانے کا ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیوز چار مئی کا ہے۔ کوکی برادری نے جمعرات کو چرچند پور میں مجوزہ احتجاجی مارچ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ منی پور کے ان حالات پر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
یو این آئی