ETV Bharat / state

Melbourne University Delegation at Jamia ملبورن یونیورسٹی کے تعلیمی وفد کا جامعہ کی ایجوکیشن فیکلٹی کا دورہ

آسٹریلیا کی مشہور ملبورن یونیورسٹی کے تعلیمی وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں واقع ایجوکیشن فیکلٹی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد جامعہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے قیام پر زور دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:33 PM IST

etv bharat urdu news
etv bharat urdu news

نئی دہلی: آسٹریلیا کے ایک تعلیمی وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیا اور تدریسی وآموزشی سرگرمیوں کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ یہ وفد آسٹریلیا کی ملبورن یونیورسٹی سے آیا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی ایکسچینج پروگرام کا خواہاں ہے۔ ان کے خیرم مقدم کے لیے فیکلٹی کے سیمنار ہال میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں فیکلٹی کے سبھی اساتذہ نے شرکت کی۔ ایجوکیشن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر سارہ بیگم نے وفد کا پرجوش خیرمقدم کیا اور اساتذہ کے مدرسے سے لے کر فیکلٹی آف ایجوکیشن کے قیام تک کی مختصر تاریخ پیش کی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گاندھی جی کی خواہش پر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اس ادارے کو قائم کیا تھا۔ جو آج ملک کے ممتاز ٹیچر ٹریننگ کالجوں میں سے ایک ہے اور جہاں ٹیچر ٹریننگ کے نو پروگرام چلتے ہیں۔ جس میں اردو، ہندی اور انگریزی تینوں میڈیم کے اساتذہ تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamia Millia Islamia جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج

ساتھ ہی انھوں نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کی اہم خصوصیات کے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی صدر پروفیسر جیسی ابراہم نے شعبہ میں چلنے والے مختلف پروگراموں پر مختصراً روشنی ڈالی۔ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیز کے صدر پروفیسر ارشد اکرام احمد نے شعبہ کی سرگرمیوں اور پروگراموں سے وفد کو روشناس کراتے ہوئے بتایا کہ شعبہ کی توجہ ریسرچ وتحقیق پر مرکوز ہے اور شعبہ کے سبھی اساتذہ اپنی فیلڈ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

اس موقع پر سبھی اساتذہ نے اپنا مختصر تعارف بھی پیش کیا جس کے بعد مہمانان نے ملبورن یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ شعبہ کی تعلیم سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے قیام پر زور دیا۔ انھوں نے انٹیریئر ڈیکوریشن کی تجربہ گاہ کا معائنہ بھی کیا اور اس سے بھی بے حد متأثر ہوئے۔ انھوں نے لیب کی ویڈیو بھی بنائی اور تصویریں بھی لیں۔ انٹیریئر ڈیکوریشن کی ٹیچر ڈاکٹر شادماں یاسمین نے لیب کے متعلق انھیں تفصیلی معلومات بھی فراہم کیں۔ ڈی ایل ایڈ کورس کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ پراکٹر ڈاکٹر محمد اسجد انصاری نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.