فریدآباد: دارالحکومت دہلی کے نظام الدین سے جبل پور جارہی شری دھام اکسپریس میں بم ملنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریلوے انتظامیہ میں افراتفری پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق نظام الدین سے جبل پور جارہی شریدھام اکسپریس میں بم ملنے کی اطلاع ریلوے کنٹرول روم کو موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریلوے کے اعلی عہدیداروں نے ٹرین کو پرانے فریدآباد اسٹیشن پر روک کر بم ڈسپوزل اسکواڈ، جی آر پی اور سی آر پی ایف کی مدد سے ٹرین کی جانچ کی جا رہی ہے۔
فی الحال ٹرین میں بم ملنے کی اطلاع سے ریلوے انتظامیہ الرٹ ہے اور ضابطے کی کاروائی جاری ہے۔