ETV Bharat / state

Kerala Accident یاتریوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، آٹھ یاتری ہلاک - آٹھ یاتریوں کی موت

کیرالا میں سبریمالا یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں آٹھ یاتریوں کی موت ہوگئی ہے۔ Kerala Accident

یاتریوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی
یاتریوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 7:20 AM IST

اڈوکی: سبریمالا یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے آٹھ یاتریوں کی موت ہو گئی جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ حادثہ کل رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ تمل ناڈو کے یاتریوں کو لے کر جانے والی گاڑی کوملی-کمبم سڑک پر تھی تبھی وہ ایک کھائی میں پلٹ گئی۔ گاڑی میں ایک بچے سمیت نو افراد سوار تھے۔ دو زخمیوں کو کملی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں اب بھی تین افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں گاڑی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور فائر مین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ Kerala Accident

واضح رہے کہ گذشتہ روز سکم میں بھی ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس کھائی میں گرگئی جس میں 16 جوان ہلاک ہوگئے۔ سکم میں جمعہ کو ایک بس کھائی گہری کھائی میں گرنے سے 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سکم کے لاچین سے 15 کلو میٹر دور جیما کے علاقے میں پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق صبح فوج کی تین گاڑیاں فوجیوں کو لے جا رہی تھیں۔ یہ قافلہ چٹن سے تھنگو کی طرف جا رہا تھا۔ جیما جاتے ہوئے موڑ پر کھڑی ڈھلوان کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور اچانک کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی نیچے کھائی میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور 13 سپاہی اس حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 8 TN Sabarimala pilgrims die as vehicle overturns at Keralas Idukki

یہ بھی پڑھیں : Army Personnel Bus Fell into Gorge بس کھائی میں گرنے سے سولہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.