ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کےایل آئی اسپتال جو ہردعا گنج میں واقع ہے وہاں سے 8 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جن کا نام محمد رضوان، محمد شاکر، محمد جاوید، محمد عثمان، شہیب، مسلمہ پروین، المان، سویلین نبی نے آخرکار کورونا وائرس سے جنگ جیت لی اور ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔
ان سبھی لوگوں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ہردعا گنج کےایل آئی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اب یہ مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آئی جس کے بعد ان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
چھٹی کے وقت طبی عملہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہار پہنائے اور تالیاں بجا کر ہسپتال سے رخصت کیا۔
صحتیاب افراد نے بھی طبی عملے اور علی گڑھ انتظامیہ کے عہدے داران کا شکر ادا کیا۔ دعا کی کہ اللہ جلد سے جلد سبھی متاثرین کو صحتیاب فرمائے۔
ضلع علی گڑھ میں اب تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 60 ہو چکی ہیں، جس میں 24 افراد مکمل طور سے صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور 5 اموات ہو چکی ہیں اس وقت صرف 32 متاثرین ہسپتال میں ہیں۔
علی گڑھ: آٹھ کورونا مریض صحتیاب، ہسپتال سے ملی چھٹی - uttar pradesh aligarh news
اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 8 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ہسپتال سے انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔