جمیز کو بڑی کامیابی ملی ہے کورونا وائرس سے متاثرہ 8 مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسپتال سے اب تک فی الحال 75 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ یہاں داخل ہونے والے مریضوں کو تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ مستقل طور پر بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ تمام مریضوں کو صحتیاب کر کے ڈسچارج کیا جا سکے ۔
جمیز کے ڈائریکٹر راکیش گپتا کی قیادت میں تمام ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم سخت محنت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو پروٹوکول کے دائرے میں میں تمام طبی سہولیات مہیا کراتے ہوئے ان کا بہتر علاج کر رہی ہے۔