قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں الٹ پھیر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 وبا کے 57 نئے معاملے رجسٹرڈ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 44 کا اضافہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر 14،38،211 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،12،716 ہو گئی ہے۔
اس دوران دارالحکومت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 25،083 ہے۔ دہلی میں سرگرم معاملے بڑھ کر 412 ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی: قصاب پورہ علاقے کی خستہ حالت، بنیادی سہولیات کا فقدان
دارالحکومت میں مثبت شرح 0.05 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74،540 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔
یو این آئی