وزارت ریلوے نے بتایا کہ مختلف ریاستوں کی درخواست کے بعد غیرمقامی مزدوروں، طلبا اور دیگر افراد کی منتقلی کےلیے پانچ ٹرینوں کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ پانچ ٹرینیں لنگم پلی تا ہاتھیا، الووا تا بھوبنیشور، ناسک تا بھوپال، جئے پور تا پٹنہ اور کوٹہ تا ہاتھیا روٹس پر چلائی گئیں۔
اسی دوران مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ورکرس کی آبائی مقامات کو منتقلی کی تمام تر ذمہ داری مرکز کی ہوگی اور اس سلسلہ میں تمام تر اقدامات کئے جائیں گے تاہم مقامی سطح پر ریاستوں میں بہتر تال میل کو یقینی بنایا جائے گا۔
مرکزی حکومت نے گروپ آف منسٹرس اور سکریٹریز کے ایک اجلاس میں خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔