پولیس کمشنر انجنی کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی دیویندر نگینہ کو ممبئی سے خریدا تھا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے حیدرآباد میں فروخت کرنا چاہتا تھا۔
دیویندر اور اس کے تین ساتھی ٹی جان، پریم چند گپتا اور محمد اشرف کے ساتھ ملکر نگینہ اور مورتی کو ایک کروڑ روپئے میں فروخت کرنے کوشاں تھے جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نگینہ اور ایک مورتی کو برآمد کرلیا اور انہیں کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا گیا۔
چارو ملزمین کچھ خاص لوگوں کو یہ باور کرواتے ہوئے کہ انہیں کوئی بھی مسائل درپیش نہیں ہوں گے فروخت کرنا چاہتے تھے۔ وہ نگینہ اور مورتی کو کرشماتی شئے بتارہے تھے۔