ETV Bharat / state

UPSC Result 2022 یو پی ایس سی امتحانات میں 31 مسلم امیدوار کامیاب

author img

By

Published : May 24, 2023, 10:09 AM IST

Updated : May 24, 2023, 11:16 AM IST

سول سروسز امتحان 2022 میں اس مرتبہ مسلم امیدواروں کی کارکردگی اچھی ہے۔ یو پی ایس سی 2022 کی میرٹ لسٹ 23 مئی کو جاری کی گئی۔ جس میں 31 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ Muslim Candidates in UPSC Result

یو پی ایس سی امتحانات میں 31مسلم امیدوار کامیاب

یو پی ایس سی امتحانات میں 31 مسلم امیدوار کامیاب

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2022 کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ رواں برس یو پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب مسلمانوں کی تعداد 31 ہے جب کہ کل کامیاب امیدواروں کی تعداد 933 ہے۔ انڈر 100 میں 3 مسلم امیدواروں نے اپنی جگہ بنائی جب کہ 300 کامیاب امیدواروں میں 12 مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ رواں برس کُل کامیاب امیدواروں کی تعداد کے مطابق فیصد نکالا جائے تو رواں برس کامیاب مسلم امیدواروں کی فیصد تقریبا 3.32 ہے۔ وہیں گذشتہ 2021 کے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 685 تھی جس میں سے مسلم امیدواروں کی تعداد 24 تھی جس کا فیصد 3.50 تھی جو کہ گذشتہ 10 برسوں کے مقابلے سب سے کم تھی۔

حالانکہ اب تک سب سے زیادہ فیصد کی بات کی جائے تو گذشتہ 12 برسوں میں مسلم امیداوار 5 فیصد تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ وہیں ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پانچ طلباء نے یو پی ایس سی سول سروسز 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سول سروسز امتحان بھارت میں ایک قومی مسابقتی امتحان ہے جو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعے حکومت ہند کی اعلیٰ سول سروسز بشمول انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس اور انڈین پولیس سروس میں بھرتی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UPSC 2022 Results وزیر اعظم مودی نے سول سروس امتحان پاس کرنے والوں کو مبارکباد دی

ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی اے ایم یو کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے بتایا کہ منتخب طلباء میں اسد زبیری (آل انڈیا رینک-86)، عامر خان (آل انڈیا رینک-154)، محمد شاداب (آل انڈیا رینک-642)، نہالہ قاسم شریف (آل انڈیا رینک-706) اور رنکو سنگھ راہی (آل انڈیا رینک-921) شامل ہیں۔ انھوں نے شاندار کارکردگی کے لیے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کامیاب امیدواروں کو ان کی ثابت قدمی و محنت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آر سی اے کے نتائج مزید بہتر ہوں گے۔ اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے بھی کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رینک

(1) وسیم احمد بھٹ (07 )
(2) نوید احسان بھٹ (84)
(3) اسعد زبیری (86)
(4) عامر خان (154)
(5) روہانی (159)
(6) عائشہ فاطمہ(184)
(7) شیخ حبیب اللہ (189)
(8) ذوفیشان حق (193)
(9) منان بھٹ (231)
(10) عاکف خان (268)
(11) معین احمد (296)
(12) محمد عیدالاحمد (292)
(13) ارشد محمد (350)
(14) راشدہ خاتون (354)
(15) ایمن رضوان (398)
(16) محمد رضون (441)
(17) محمد عرفان (476)
(18) سید محمد حسین (570)
(19) قاضی عائشہ ابراہیم (586)
(20) محمد افضل (597)
(21) ایس محمد یعقوب (612)
(22) محمد شاداب (642)
(23) شمائلہ چودھری 703
(24) نہالا کے شریف (706)
(25) تسکین خان (736)
(26) محمد صدیق شریف (745)
(27) اکیلہ بی ایس (760)
(28) محمد برہان زمان (768)
(29) فاطمہ حارث (774)
(30) ارم چوہدری (852)
(31) شیرین شاہانہ ٹی کے (913)

Last Updated : May 24, 2023, 11:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.