ETV Bharat / state

کیجریوال نے کورونا کے بڑھتے معاملات اور آکسیجن کی کمی پر تشویش کا اظہارکیا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں تیزی سے بڑھتے معاملے کے پیش نظر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ شب وروز محنت کرکے زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کا انتظام کررہے ہیں، تاکہ کورونا سے ایک قدم آگے رہیں۔

کیجریوال نے کورونا کے بڑھتے معاملات اور آکسیجن کی کمی پر تشویش کا اظہارکیا
کیجریوال نے کورونا کے بڑھتے معاملات اور آکسیجن کی کمی پر تشویش کا اظہارکیا
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:54 PM IST

کیجریوال نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ دہلی میں اگلے دوسے چار دنوں کے اندرتقریباً چھ ہزاربیڈ مزید بڑھادئے جائیں گے، کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے سبب دہلی میں آکسیجن، ریمڈیسور کی کمی ہوتی جارہی ہے۔ افسران کو ہدات دی گئی ہے کہ ریمڈیسور کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صلاحیت سے زیادہ سیمپل اٹھانے اور24 گھنٹے میں رپورٹ نہ دینے والے لیبز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ساتھ ہی کورونا ایپ پر غلط معلومات دینے اور دستیاب ہونے کے باوجود بستر نہ دینے والے اسپتالوں کے خلاف بھی اب سخت کارروائی ہوگی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرکورونا کی صورت حال مزید سنگین ہوتی ہے، تو دہلی والوں کی حفاظت اورزندگی بچانے کے لئے ہم اوربھی سخت قدم اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تیزی سے بڑھتے کورونا انفیکشن کی روک تھام اور کورونا کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات مہیاکرانے کے لئے زیادہ سے زیادہ بیڈ بڑھانے کے تعلق سے آج کئی ادوارکی میٹنگیں کیں۔

کیجریوال نے دوپہر میں سیکرٹریٹ میں کورونا کا جائزہ میٹنگ کی اورافسران سے موجودہ حالات کی معلومات لی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام ضلع افسران سے بات کی اورضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بقیہ حصوں کی طرح دہلی میں بھی کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تقریباً 24 ہزارنئے کیسز آئے ہیں۔ اس کے پچھلے 24 گھنٹے میں تقریباً 19500 کیسز آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.