ریاست بہار میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 24 ہے، وہیں دارالحکومت پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (این ایم سی ایچ) میں زیرعلاج دو مریضوں کو مسلسل دوسری مرتبہ منفی رپورٹ آنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔
بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، کوئی بھی نیا معاملہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (این ایم سی ایچ ) میں زیر علاج دو مریضوں کی رپورٹ مسلسل منفی آنے کے بعد کل دیر شام انہیں چھٹی دے دی گئی، لیکن دونوں مریض آئندہ چودہ دن تک کوارنٹین میں ہی رہیں گے۔
ان میں ایک مریض پٹنہ سٹی کے بٹاﺅکنواں کا اور دوسرا پھلواری شریف بون پورا کا رہنا والا ہے۔
بٹاﺅ کنواں باشندہ نوجوان کے گجرات سے لوٹنے اور بون پورا کا نوجوان کے سکاٹ لینڈ سے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا۔
اس سے قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کورونا سے متاثر مریض دارالحکومت پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقہ باشندہ خاتون مریض کے پوری طرح صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے منگل کو چھٹی دے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ وہ 21 مارچ کو جانچ کرانے ایمس پہنچی تھی، اس کے آئندہ دن آئی جانچ رپورٹ میں انہیں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
اس کے بعد انہیں ایمس کے آئی سولیشن وارڈمیں داخل کرایا گیا تھا، اس طرح بہار میں کورونا پازیٹیو تین مریض صحیتاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔