ETV Bharat / state

Karkardooma Court on Delhi Riots عدالت نے دہلی فسادات کے الزام میں 5 ملزمان پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا - دہلی عدالت نے کہا کہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ

دہلی عدالت نے کہا کہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 148، 149، 188، 380، 427 کی تحت ملزمین کے خلاف معاملہ واضح طور پر بنتا ہے۔ 2020 Delhi riots: Court orders framing charges of arson, theft against 5 accused

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:39 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک سیشن عدالت نے شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے ایک مقدمے میں پانچ ملزمان کے خلاف فسادات، آتش زنی اور چوری سمیت مختلف الزامات عائد کرنے کا حکم دیا، عدالت نے یہ کہتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا کہ "پہلی نظر" میں دیکھنے سے ان پر مقدمہ بنتا ہے۔ عدالت دراصل انکت، سوربھ شرما، روہت، راہل کمار اور سچن کے خلاف کیس کی سماعت کر رہی تھی۔ پانچوں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ فسادی ہجوم کا حصہ تھے جس نے 25 فروری 2020 کو کراول نگر میں لوٹ پاٹ کرنے کے علاوہ ایک مزار اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: India hoists victory flags on the Moon ہندوستان نے چاند پر فتح کے جھنڈے گاڑے، قطب جنوبی تک پہنچنے والا اکلوتا ملک بن گیا

گذشتہ شام میں جاری کردہ اپنے حکم میں، ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچلا نے کہا، "میرا خیال ہے کہ ملزمین کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ بنتا ہے۔" عدالت نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 148، 149، 188، 380، 427 کی تحت ملزمین کے خلاف معاملہ واضح طور پر بنتا ہے۔ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 435، 436 اور 450 کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ عدالت نے دو پولیس افسران سمیت مختلف گواہوں کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک غیرقانونی طور پر جمع ہجوم نے ایک خاص برادری سے تعلق رکھنے والوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.