دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں گذشتہ رات آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 21 مریض کی موت ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روہنی سیکٹر-3 میں واقع جے پور گولڈن اسپتال کے پاس اب صرف آدھے گھنٹے کی آکسیجن بچی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 200 سے زائد کورونا مریض موجود ہیں۔ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ حالانکہ اس دوران گذشتہ رات کورونا کے 21 مریض آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔