ETV Bharat / state

INDIA Bloc Meeting in Delhi انڈیا بلاک کوآرڈینیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ 13 ستمبر کو دہلی میں ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 8:04 AM IST

Updated : Sep 11, 2023, 8:44 AM IST

ملک میں دو درجن سے زائد اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو شکست دینے کے لئے اتحاد کیا جس کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس 'انڈیا' کا نام دیا گیا ہے۔ INDIA Bloc constituted the 14-member coordination committee.

انڈیا بلاک کوآرڈینیشن کمیٹی
انڈیا بلاک کوآرڈینیشن کمیٹی

نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کی 14 رکنی رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 13 ستمبر کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے رہنماؤں نے کہا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں اتحاد کی حکمت عملیوں اور مستقبل کے پروگراموں کا تعین کیا جائے گا۔

دو درجن سے زائد اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں متحدہ طور پر بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (INDIA) تشکیل دی ہے۔ انڈیا بلاک کے قائدین نے ممبئی میں اپنے اجلاس میں انڈیا بلاک کے مزید پروگراموں کو ترتیب دینے کے لیے 14 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

رابطہ کمیٹی اپوزیشن اتحاد انڈیا کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے کے طور پر کام کرے گی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک رکن و ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 13 ستمبر کو میٹنگ کے دن ہی حاضر ہونے کے لیے سمن بھیجا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے ایکس پر لکھا کہ "انڈیا بلاک کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ 13 ستمبر کو دہلی میں ہو رہی ہے، جہاں میں ایک ممبر ہوں، لیکن ای ڈی نے مجھے ابھی اسی دن ان کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، 56 انچ کے سینے والے ماڈل کے ڈر اور خالی پن پر میں، حیران ہوں"۔

انڈیا بلاک کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں این سی پی سربراہ شرد پوار اور ابھیشیک بنرجی کے علاوہ کانگریس کے، کے سی وینوگوپال، ڈی ایم کے، کے ٹی آر بالو، جے ایم ایم کے رہنما ہیمنت سورین، شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما سنجے راوت، آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو، عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا اور جاوید علی اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا الائنس کو چلانے کے لیے کمیٹیاں بنائی گئیں

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کا اجلاس اس سے پہلے ممبئی میں منعقد ہوا تھا جہاں پر بلاک کی رابطہ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 11, 2023, 8:44 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.