ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار تشویش کن - دہلی میں کورونا معاملے

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1900 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ اب تک دہلی میں 11 ہزار 12 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوچکی ہے۔

دہلی میں کورونا کے 1900 نئے معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 8:39 AM IST

دہلی میں ایک بار پھر کورونا معاملے میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ پیر کے روز دہلی میں کورونا کے 1900 سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا کے 1 ہزار 904 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 13 دسمبر کو ایک دن میں ایک ہزار 984 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

مطلب 106 دن بعد ایک بار پھر دہلی میں ایک دن میں ایک ہزار 900 سے زائد کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 6 مریضوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

دہلی میں کورونا مثبت آنے والے مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ پیر کے روز دہلی میں کورونا مثبت ہونے کی شرح 2.77 فیصد رہی۔یعنی ہر 100 میں 2.77 لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت آرہی ہے۔ یہ اعداد و شمار بھی 11 دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 11 دسمبر کو کورونا مثبت کی شرح 3.33 فیصد تھی۔

دہلی میں اس کی شرح ہر ہفتے دوگنا سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ پیر یعنی 22 مارچ کو مثبت ہونے کی شرح 1.32 فیصد تھی، جو 29 مارچ کو بڑھ کر 2.77 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ہر دن اس شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 22 مارچ کو 1.32 فیصد، 23 مارچ کو 1.31 فیصد، 24 مارچ کو 1.52 فیصد، 25 مارچ کو 1.69 فیصد، 26 مارچ کو 1.80 فیصد، 27 مارچ کو 1.70فیصد اور 28 مارچ کو 2.35 فیصد مثبت ہونے کی شرح رہی۔

وہیں دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 6 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔اب تک دہلی میں 11 ہزار 12 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوچکی ہے۔ایکٹو معاملے کی تعدا بھی بڑھ کر 8 ہزار 32 ہوگئی ہے۔

دہلی میں اب تک کورونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 619 معاملے سامنے آچکے ہیں۔6 لاکھ 40 ہزار 575 مریض کو صحتیاب ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.