بروالا روڈ پر واقع اصلاح گھر سے پیر کی شام 17 نابالغ قیدی فرار ہوگئے۔
قیدیوں کی عمر 16 تا 17 سال بتائی جارہی ہے،جو روہتک اور جھجھر علاقے کے رہنے والے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، قیدیوں نے تین اسٹاف عملہ پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
پولیس نے نابالغ قیدیوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔
قیدیوں کو شام میں کھانے دینے کے لیے باہر نکالا گیا تھا، تبھی انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
انہوں نے واڈروں سے چابی چھین لی اور مین گیٹ کا تالا کھول کر فرار ہوگئے، مین گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار چندرکانت اور اس کے دوست کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تمام قیدی قتل، مارپیٹ جیسے کیسز میں سزا کاٹ رہے ہیں۔اس معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس پی نے ضلع کے تمام ناکے ایکٹیو کردیئے، حصار میں 100 سے زائد پولیس اہلکار ان 17 قیدیوں کو تلاش کررہے ہیں۔
صدر تھانہ انچارج منوج کمار نے بتایا کہ 17 نابالغ قیدی ملازمین سے ہاتا پائی کرکے موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔قیدیوں کے خلاف قتل، ریپ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس آبزرویشن ہوم میں اس وقت 97 نابالغ قیدی تھے، وہیں 17 قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔