جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں ایک کمسن لڑکے کو ایک چھوٹے سے معاملے پر مبینہ طور پر چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سنگم وہار اور دیولی کے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کی اور ملزم کی شناخت فاروق (22) کے نام سے کی۔
لڑکے کو ماجدیا اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (جنوب) اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ 'ہلاک نوجوان کے بھائی کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'
ٹھاکر نے بتایا کہ 'انہوں نے سنگم وہار کے ایک پلاٹ سے جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔'
پولیس نے مزید بتایا کہ بعدازاں انکشاف ہوا کہ گلی میں اینٹوں کو رکھنے کے ایک چھوٹے سے معاملے پر ان کے مابین لڑائی شروع ہوگئی جس کے بعد ملزم نے چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔