ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 1515 نئے معاملے - ETV NEWS

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1515 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 5500 کے قریب ہوگئی ہے۔

1515  NEW CORONA CASES IN DELHI
دہلی میں کورونا انفیکشن کے 1515 نئے معاملے
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 12:18 PM IST

بدھ کو دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1515 نئے کیسز ریکارڈ کیے جانے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 652742 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 903 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 636267 ہوگئی ہے۔

دہلی میں جمعرات کے روز فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 5497 ہوگئی۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران مزید پانچ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 10978 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.68 ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89836 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کی جانے والی جانچوں کی تعداد 1.41 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دریں اثنا دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت دہلی میں کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد 1076 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.