اتر پردیش کے نوئیڈا سویک سوشل آؤٹ ریچ کانگریس مہا نگر کمیٹی کے صدر ذیشان چودھری کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی کنوینر ترون بھردواج کی رہائش گاہ پر 15 رکنی مہانگر کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اس پروگرام میں وویک کمار اور وریندر گرگ نائب صدر بنائے گئے۔ کنیکا، منوج تیاگی، سبھاش سونی، ایس کے جندال، رینا یادو اور محمد بلال کو جنرل سکریٹری، یمنا یادو، دل خوش یادو، راما، وپن ملہوترا، وویک کمار، آدتیہ کمار، انجلی، ارچنا مشرا، ومل کمار کو سیکریٹری اور میڈیا انچارج ونے پوار کو بنایا گیا ہے۔
مہا نگر صدر سوشل آؤٹ ذیشان چودھری نے کہا کہ سوشل آؤٹ ریچ، اتر پردیش کے چیئرمین وکرم پانڈے کی سفارش پر مہا نگر کانگریس کمیٹی تشکیل دی گئی، آئندہ 2022 کے انتخابات قریب ہیں، تمام عہدیداروں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ اپنے وارڈ بلاک، گرام سبھا، بوتھ لیول پر کانگریس پارٹی کی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو عام کیا جائے اور پرینکا گاندھی اترپردیش کی انچارج کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے'۔
اس موقع پر مہا نگر صدر شہاب الدین، مہا نگر کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈران کانگریس کارکن جن میں جنرل سکریٹری یتیندر شرما، اقلیتی ریاستی کے جنرل سکریٹری لیاقت چودھری، جنرل سکریٹری رضوان چودھری، ویسٹ بلاک کے صدر جتیندر شرما موجود تھے۔