ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 144 افراد کورونا سے صحت یاب

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ New corona cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 144 افراد کورونا سے صحت یاب

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 1:10 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 144 لوگوں کے کورونا سے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.41 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے اور صحتیابی کی شرح 98.80 فیصد ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 2,119 رہ گئے ہیں اور ملک میں اموات کی تعداد 5,30,726 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ قومی راجدھانی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سات فعال معاملات کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 19 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,772 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 26,522 مریضوں کی موت ہو چکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں، جنوبی بھارت کے کیرالہ میں فعال کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 1,303 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,344 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,570 پر برقرار ہے۔ ملک کے معاشی شہر مہاراشٹر میں کورونا کے دو ایکٹو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 13 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7,98,8377 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,419 پر مستحکم ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ فعال کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1,73,585 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 1,975 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

راجستھان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 15 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد چھ رہ گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 13,05,904 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 9,653 مریض زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اڈیشہ میں کورونا کے پانچ ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد گھٹ کر 87 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 13,27,302 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,205 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور مدھیہ پردیش کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے دو، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، گوا اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.