ETV Bharat / state

جاپان میں طوفان سے 19 ہلاک، درجنوں زخمی - ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی، جس سے لینڈ سلائیڈنگ بھی

جاپان میں ھگی بس طوفان کی زد میں آجانے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں اور 27 دیگر افراد لا پتہ ہیں۔

جاپان میں طوفان سے 14ہلاک، 27لاپتہ
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 11:49 AM IST

Updated : Oct 13, 2019, 7:02 PM IST

جاپان میں زبردست ہگبیس طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے اور 16 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور دیگر 100 زخمی ہیں۔
یہ طوفان مقامی وقت آج ایک بج کر 30 منٹ پر آیا۔ ٹوکیو شہری علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ گھروں میں لوگ بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں۔
اس درمیان کیوڈو نیوز ٹیلی کے مطابق بچاؤ ٹیم اور دیگر افسران کی جانکاری کی بنیاد پر 100 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ این ایچ کے ٹیلی ویژن نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 149 ہے۔
زمین اور بنیادی ڈھانچہ اور آمدورفت کے وزیر کے مطابق 12 صوبوں میں کم سے کم 48 مقامات پر تودہ گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور 9 ندیوں کے بند ٹوٹ گئے ہیں۔ پورے ملک میں بچاؤ اور راحت مہم کے لئے 27 ہزار راحت وبچاؤ اہلکاروں کو اس مہم میں لگایا گیا ہے۔
چیکوما ندی کےبند ٹوٹ جانے سے ناگونا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے جس سے رہائشی علاقوں میں زبردست سیلاب آگیاہے۔ ناگانو شہر اور پڑوسی شہروں کے رہائشیوں سے اپنی سلامتی کے لئے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ کئی علاقوں میں پانچ میٹر کی اونچائی تک سیلاب کا پانی دکھائی دیا۔ سیلاب کی لہریں گھروں میں پھنسے لوگوں کی دوسری منزل تک دیکھا گیا ہے۔
ناگنو اسٹیشن کے نزدیک ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے ریل یارڈ میں کھڑی بلٹ ٹرین بھی سیلاب میں پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق 10 ٹرینوں کے کل 120 ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہوکوریکو شنکانسین لائن کےلئے استعمال کی جانے والی بلٹ ٹرینوں میں سے ایک تہائی ٹرین سیلاب سے تباہ ہوگئی ہے۔
جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بتایا کہ حکومت تباہ کن طوفان ہگبیس سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اور لوگوں کو اس طوفان سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے ایک ایمرجنسی ورک فورس تشکیل دے رہی ہے۔

جاپان میں طوفان سے 14ہلاک، 27لاپتہ۔ویڈیو

Intro:Body:

sunday

Conclusion:
Last Updated : Oct 13, 2019, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.