ETV Bharat / state

ملک میں کل 1253 کورونا ٹیسٹ لیب

ملک بھر میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1253 ہوگئی ہے۔

ملک میں کل 1253 کورونا ٹیسٹ لیب
ملک میں کل 1253 کورونا ٹیسٹ لیب
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:13 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والے لیب کی فہرست میں نو لیب کا اضافہ ہوگیا ہے۔ان میں سرکاری لیب کی تعداد 885 اور نجی کی 368 ہے۔

آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 643 (حکومت: 395، نجی: 248) ہے۔ جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 507 (حکومت: 453، نجی: 54) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 103(حکومت: 37، نجی: 66) ہیں۔ ان 1،253 لیبز نے 17 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے ریکارڈ 3،61،024 نمونے کی جانچ کی ۔

اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،34،33،742 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 34884 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے،جس سے سرگرم کیسز کی تعداد بڑھ کر 358692 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 جنوری تک صرف ایک لیب میں کورونا انفکشن کی جانچ سہولت تھی،مارچ میں لیب کی تعداد بڑھ کر 121 ہوئی اور اب ملک کے 1253 لیب میں کورونا کی جانچ سہولت دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.