کرسمس کے استقبال کے لئے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 101 فٹ لمبا کرسمس ٹری لگایا گیا ہے۔ اسے ایئرپورٹ اتھارٹی نے بنائی ہے۔اسے دیکھنے کے لیے لوگ اور خاص طور پر بچے کافی پرجوش نظر آئے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) کے مطابق ، اس درخت کو بنانے میں 3 ہفتوں سے زیادہ کا وقت لگا ہے۔ کرسمس کا درخت اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ تیز ہوا چلنے کے بعد بھی اس کا اثر نہیں پڑے گا۔
خاص انداز میں کی گئی ہے سجاوٹ
لوگ دور دراز سے اس پرکشش درخت کو دیکھنے کے لئے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس کی تعمیر میں 8 لاکھ پائپ لگائے گئے ہیں۔ نیز ، اس درخت کو 80 ہزار ایل ای ڈی بلبوں سے بھی سجایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے وائرل
ایئر پورٹ پر آنےجانے والے سیاحوں کی نظر اس پر دور سے ہی پڑ رہی ہے۔ جس سے سیایو اپنے آپ کو روک نہیں پا رہے ہیں اور اسے قریب سے دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔ اس بڑے کرسمس ٹری کو لوگ اپنے قیمرے میں قید کر رہے ہیں۔ اس کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند اور شیئر کی جارہی ہیں۔