ETV Bharat / state

Delhi Crime دہلی میں دس سالہ بچی کے ساتھ تین لوگوں نے جنسی زیادتی کی، ملزمین فرار - delhi crime news

دہلی کی سن لائٹ کالونی میں تین افراد نے 10 سالہ بچی کی عصمت دری کی۔ تینوں ملزمان واقعہ کے بعد سے فرار ہیں۔ اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاتون لڑکی کو اپنے گھر لے گئی تھی، جہاں تینوں ملزمان نے اس کی عصمت دری کی۔ تھانہ سن لائٹ کالونی نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Delhi Crime
Delhi Crime
author img

By

Published : Jun 23, 2023, 7:06 AM IST

نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی میں واقع سن لائٹ کالونی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی واردات سامنے آئی ہے۔ متاثرہ لڑکی پنجاب کی رہائشی ہے اور سن لائٹ کالونی میں اپنے ماموں کے گھر آئی تھی۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ الزام ہے کہ وہی خاتون لڑکی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گئی جہاں تینوں ملزمان نے اس کی عصمت دری کی۔ واردات کے بعد سے ملزمان مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے نام صاحب علی، وکرم گوتم اور اجو ہیں۔

جانکاری کے مطابق متاثرہ لڑکی پنجاب میں رہتی ہے۔ وہاں اس کے والد سیلون چلاتے ہیں اور ماں گھریلو خاتون ہیں۔ اس وقت لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ سن لائٹ کالونی میں اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ جمعرات کو متاثرہ کی ماں کہیں گئی ہوئی تھی اور لڑکی اپنے ماموں کے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ شام کے وقت پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے اسے اپنے گھر بلایا کہ اس کی ماں اس کے گھر میں ہے اور اسے بلا رہی ہے۔ لڑکی جب خاتون کے گھر گئی تو وہاں پہلے سے تین لوگ موجود تھے۔ متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار کا الزام ہے کہ تینوں ملزمان نے وہاں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر فرار ہوگئے۔ جب لڑکی تشویشناک حالت میں گھر پہنچی اور اپنی ماں اور ماموں کو ہولناک واقعہ سنایا تو معاملہ سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: Two arrested for raping abducting minor نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دو افراد گرفتار

تھانہ سن لائٹ کالونی نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ملزم خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جب کہ ملزم صاحب علی، وکرم گوتم اور اجو مفرور ہیں۔ پولیس ٹیم تینوں کی تلاش میں ہے۔ ملزم خاتون سے پوچھ گچھ کرکے پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ خاتون کون ہے اور اس کا ملزمین سے کیا تعلق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.