ETV Bharat / state

رائے پور: ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ - ریاست کے وزیر خوراک امرجیت بھگت

چھتس گڑھ میں لاک ڈاؤن کے چلتے راشن کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے کی شکایات مسلسل بڑھنے لگی ہیں۔ اس پر محکمہ خوراک مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے۔ اسے روکنے کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے وزیر خوراک امرجیت بھگت سے اس موضوع پر خصوصی بات چیت کی۔

warning to shopkeepers for stock during lockdown in raipur chhattisgarh
ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ریاست چھتس گڑھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو گھروں میں رکھنا ہے۔ اس کے لیے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہو کر کام کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ عوام تک راشن پہنچانا اور اور راشن کو پورا کرنا ہے۔ عوام تک راشن کی فراہمی سے لے کر حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ ادھر محکمہ فوڈ کے سامنے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے مختلف حکومتی احکامات کے بارے میں ریاست کے وزیر خوراک امرجیت بھگت سے خصوصی بات چیت کی۔

warning to shopkeepers for stock during lockdown in raipur chhattisgarh
ریاست کے وزیر خوراک امرجیت بھگت

وزیر خوراک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ وباء کے وقت اپیل کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ ایسی صورتحال میں اگر کوئی نفع کمانے کی کوشش کر رہا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی، اگر ضرورت ہوئی تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ خوراک کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لوگوں کو راشن مہیا کرانے سے لے کر ریاست میں اناج کے مناسب انتظام کی ذمہ داری محکمہ خوراک کے ذمہ ہے۔ اس دوران محکمہ خوراک ان انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی نبھا رہا ہے۔

بھگت نے بتایا کہ اس وقت پوری ریاست میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی سے راشن اور دیگر ضروری اشیاء لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے کہ ان کی فراہمی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

امرجیت بھگت محکمہ فوڈ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ مسلسل لے رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی کھانے کی اشیاء کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ وزیر خوراک بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت موقف اختیار کر رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.