رائے پور: چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلی وشنو دیو سائی آج وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب شام 4 بجے رائے پور کے سائنس کالج گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ وشنو دیو سائی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب آج مدھیہ پردیش میں موہن یادو بھی وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
-
New Madhya Pradesh, Chhattisgarh CMs to take oath today
— ANI Digital (@ani_digital) December 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/7M9ADryHJd#MadhyaPradeshCM #ChhattisgarhCM #oath pic.twitter.com/J75nOW54P3
">New Madhya Pradesh, Chhattisgarh CMs to take oath today
— ANI Digital (@ani_digital) December 13, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/7M9ADryHJd#MadhyaPradeshCM #ChhattisgarhCM #oath pic.twitter.com/J75nOW54P3New Madhya Pradesh, Chhattisgarh CMs to take oath today
— ANI Digital (@ani_digital) December 13, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/7M9ADryHJd#MadhyaPradeshCM #ChhattisgarhCM #oath pic.twitter.com/J75nOW54P3
- وشنو دیو سائی کون ہیں:
وشنو دیو سائی کی پیدائش 21 فروری 1964 کو جش پور ضلع کے بگیہ گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے لیوولا ہائر سیکنڈری اسکول، کنکوری سے 10ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔سائی کی شادی 27 مئی 1991 کو کوشلیا سائی سے ہوئی تھی۔ جن سے ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ دیو سائی نے 1990 میں پہلی بار تپکارا اسمبلی (غیر منقسم مدھیہ پردیش) سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرکے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ سنہ 1999 میں وشنو دیو سائی کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا کا ٹکٹ ملا، انہوں نے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ 2004، 2009 اور 2014 میں لگاتار چار مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیکر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
مزید پڑھیں: وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
سنہ 2014 میں مرکز میں مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد وشنو دیو سائی کو اسٹیل اور کان کنی کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ سنہ 2020 میں وشنو دیو سائی کو چھتیس گڑھ بی جے پی کا ریاستی صدر بنایا گیا تھا۔ وشنو دیو سائی کا شمار سنگھ کے قریبی لیڈرز میں شمار ہوتا ہے۔ وہ رمن سنگھ کے قریبی مانے جاتے ہیں۔وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے دوسرے قبائلی وزیر اعلیٰ ہیں۔ پہلے قبائلی وزیر اعلیٰ اجیت جوگی تھے۔