پاتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے جش پور ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار پھلانگ کر دو زیر سماعت قیدی آج صبح فرار ہو گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیش کشیپ نے یو این آئی کو بتایا کہ جیل انتظامیہ نے صبح سویرے کھانا پکانے کی تیاری شروع کر کے ان قیدیوں کو باہر نکالا تھا۔ اس دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں قیدی جیل کے سامنے کونے کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے۔ prisoners escaped from Chhattisgarh jail
جیل سپرنٹنڈنٹ منیش سمالکر کے مطابق زیر سماعت للت رام پر قتل اور تپل بھگت پر عصمت دری کا الزام تھا۔ دونوں کے فرار ہونے پر جیل انتظامیہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: Prisoner Escapes from Badwah Sub Jail بڑواہ سب جیل سے زیر سماعت قیدی فرار
یو این آئی