ETV Bharat / state

Chhattisgarh Road Accident جگدل پور سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت

چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت جگدل پور شہر کے سندیپ سنگھ (25)، نرسنگھ کشیپ (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ road accident in Jagdalpur

جگدل پور سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت
جگدل پور سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت
author img

By

Published : May 1, 2023, 1:47 PM IST

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں بستر روڈ پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں دولہا سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ جگدل پور سٹی انسپکٹر انل شکلا نے آج بتایا کہ جگدل پور شہر کے رابندر ناتھ ٹیگور وارڈ کے رہنے والے سندیپ سنگھ (25)، نرسنگھ کشیپ (35) کل رات شہر کے آسنا گاؤں میں اپنے دوستوں کے گھر شادی کا کارڈ تقسیم کرنے گئے تھے، واپسی کے دوران موڑ کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سندیپ کی شادی کی تقریب 5 مئی کو ہونے والی تھی۔ کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح راجستھان میں بھی سڑک ھادثہ پیش آیا۔ راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے چنی باڑی گاؤں کے قریب دو تیز رفتار کاریں کھیت میں الٹ گئیں۔ حادثے میں دونوں کاروں میں سوار 5 افراد کی موت ہو گئی جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر بھیرانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں رکھوا دی۔ زخمیوں کا علاج ہریانہ میں جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم کی کارروائی لواحقین کی موجودگی میں کی جائے گی۔ اے ایس آئی کالورام نے بتایا کہ مرنے والے پانچوں افراد ہریانہ کے کروکشیتر کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو ایک کار تیز رفتاری سے سڑک پر جا رہی تھی۔ اس کے بالکل پیچھے ایک اور گاڑی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سڑک پر آگے کا موڑ نہ دیکھ سکا اور گاڑی الٹ کر کھیت میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں: Reasi Road Accident ریاسی میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے تین کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.