ETV Bharat / state

TS Singhdev اترپردیش کے نظم و نسق کے معاملے پر چھتیس گڑھ کے وزیر کا بیان - چھتیس گڑھ کے وزیر کا بیان

پولیس کی کسٹڈی میں عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کی واردات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بحث اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر سے متعلق ہے۔ اس معاملے پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وضاحت دی، جس پر چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے اہم بیان دیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر کا بیان
چھتیس گڑھ کے وزیر کا بیان
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 9:41 AM IST

چھتیس گڑھ کے وزیر کا بیان

رائے پور: حال ہی میں یوپی کے پریاگ راج میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی واردات نے پورے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان سب کے درمیان اتر پردیش میں مجرموں کے بڑھتے حوصلے اور پولیس کی لاچاری سے بھی پر دہ ہٹ گیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملہ کہا کہ اب مافیا ریاست میں کسی کو دھمکی نہیں دے سکیں گے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے اس پر اختلاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی میں لاء اینڈ آرڈر کو لے کر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

جمہوری ملک میں قانون پر عمل ضروری: ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ قانونی سرگرمیوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین بنایا ہے، ہم نے اس میں تین بڑے ادارے بنائے ہیں۔ عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ۔ یہ تینوں مل ملک چلانے میں غیر معمولی رول اداکرتے ہیں۔ میڈیا کو جمہوریت میں چوتھے ستون کے طورپر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان چار ستونوں کے ذریعے جمہوریت چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کسی کی جان لی ہے تو اسے قانون نے مطابق سزا دی جائے نہ کہ پستتول نکال کر مجرم کی جان لے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قانون کے مطابق ہی انصاف ہونا چاہیے،تاہم اگر یوگی کہتے ہیں ان کے بنائے ہوئے قانون پر عمل کرتے ہوئے کسی کو انصاف دینا ہے تو میں یوگی جی کی باتوں سے اتفاق نہیں کر سکتا۔

راہل کیس کا حوالہ دے کر پی ایم کو نشانہ بنانا: ٹی ایس سنگھ دیو نے راہل گاندھی کیس کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنگھ دیو نے کہا کہ جب راہل گاندھی کے خلاف مقدمات درج ہیں تو آپ اتنے بے چین کیوں ہو رہے ہیں؟ ملک میں اگر قانون کا نظام ہے تو اسی قانون کو اپنا کام کرنے دیجیے۔

مزید پڑھیں: Retired DIG MW Ansari عتیق احمد کے قتل پر ریٹائرڈ ڈی آئی جی ایم ڈبلیو انصاری کا رد عمل

سماج سے جرائم پیشہ عناصر کو ہٹانے پر ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ معاشرے میں غلط عناصر کو نہیں رہنا چاہیے، لیکن انہیں معاشرے سے کیسے الگ کیا جائے، مغربی دنیا کی طرح بندوق نکال کر فوری انصاف دیا جائے یا پھر قانون کے مطابق انصاف دیا جائے، اس کا فیصلہ ہم کو آپ کو اور سب کو بطور شہری کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کا نفاذ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ایک شہری ہونے کے ناطے ہم قانون پر عمل کریں اور اسی کے مطابق قصوروراوں کو سزا دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.