ETV Bharat / state

Surrendered Naxalites will Get Job: خودسپردگی کرنے والے نکسلی کو پولیس میں نوکری ملے گی - نکسل کے خاتمے کی نئی پالیسی

چھتیس گڑھ میں پولیس آپریشن میں خصوصی تعاون کرتے ہوئے خودسپردگی کرنے والے نکسلی کو پولیس میں نوکری ملے گی۔ اس سلسلے میں چھتیس گڑھ کے وزراء کی کونسل کی طرف سے میٹنگ منعقد کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:49 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزراء کی کونسل کی طرف سے منظور کردہ ریاست کی نکسل کے خاتمے کی نئی پالیسی میں پولیس آپریشن میں خصوصی تعاون کرتے ہوئے خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کو پولیس میں ملازمتیں دینے اور دیگر ریاستوں کے متاثرین کو بھی معاوضے کے لیے اہل مانے جانے کا التزام ہے۔ ریاستی وزراء کی کونسل کی میٹنگ میں کل منظور کی گئی اس پالیسی میں دیگر ریاستوں کے متاثرین کو بھی معاوضے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نکسل متاثرین/ خودسپردگی کرنے والے نکسلائیٹس، جنہوں نے نکسل مخالف مہم میں پولیس کو خصوصی تعاون دیا ہے اور جسے اس کی وجہ سے خطرہ پیداہوگیا ہو، ایسے معاملات میں انسپکٹر جنرل آف پولیس رینج اسے محکمہ پولیس میں نچلے عہدوں پر بھرتی کرسکیں گے۔

اس پالیسی میں مختلف محکموں کی جانب سے تعلیم، صحت، روزگار وغیرہ کے شعبوں میں کیے جانے والے کاموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ گرام پنچایتوں کے مکینوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ، مختلف ترقیاتی اسکیموں کا نفاذ، منوا نوا نار' اسکیم کے تحت مربوط ترقیاتی مراکز کا قیام، شیڈول ایریا/جنگلاتی علاقوں پر لاگو قوانین/قواعد کا موثر نفاذ وغیرہ کثیر جہتی اہداف/مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس پالیسی میں پولیس فورس کے شہداء کے اہل خانہ کواضافی امدادی رقم کے طور پر 20 لاکھ روپے کی رقم زرعی اراضی کی خریداری کے لیے دیے جانے اور03 سال کے اندر زرعی زمین کی خریداری کرنے پر 2 ایکڑ تک اسٹامپ ڈیوٹی/رجسٹریشن فیس میں مکمل رعایت فراہم کئے جانے کا التزام ہے۔ اس میں زخمی فوجیوں کو ضرورت پڑنے پر مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Naxals Arrested in Chhattisgarh ایک لاکھ کے انعامی سمیت چار ماونواز گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.