ETV Bharat / state

Congress Plenary Session 2nd Day کانگریس کنونشن کا دوسرا دن، سونیا گاندھی کا خطاب آج - سونیا گاندھی کا خطاب

رائے پور میں کانگریس کا تین روزہ قومی کنونشن شروع ہے۔ آج صبح 11.30 بجے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کنونشن سے خطاب کریں گی۔ Congress Convention in Raipur

کانگریس کنونشن کا دوسرا دن، سونیا گاندھی کا خطاب آج

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 9:32 AM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کانگریس کے کنونشن کا آج دوسرا دن ہے۔ آج پرچم کشائی کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے صبح 10.30 بجے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 11.15 بجے ترمیمی تجویز پیش کی جائے گی۔ صبح 11.30 بجے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی تقریر ہوگی۔ دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مواصلاتی سربراہ جے رام رمیش نے آج کے پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ "کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے صبح 9:50 بجے پرچم کشائی کریں گے۔ اس کے بعد کانگریس صدر 10:30 بجے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ساڑھے گیارہ بجے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اپنا خطاب کریں گی۔ اس سے قبل کنونشن کی جانب سے تعریفی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ رمیش نے مزید کہا، "تین تجاویز پر بحث دوپہر 12 بجے شروع ہوگی، سیاسی تجویز، اقتصادی تجویز اور بین الاقوامی معیارات سے متعلق تجویز پیش کی جائے گی۔ ان تینوں تجاویز پر دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک بحث کی جائے گی۔ تجاویز پر رکن کی طرف سے ترمیم آئے گی۔ وہیں شام ساڑھے سات بجے ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Convention in Raipur رائے پور میں کانگریس کا تین روزہ قومی کنونشن آج سے شروع

جے رام رمیش نے کانگریس کنونشن کے آخری دن کے پروگرام کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ 26 فروری بروز اتوار صبح 9:30 بجے سبھی لوگ جمع ہوں گے۔ بقیہ تین تجاویز پر زراعت کسانوں کی فلاح و بہبود، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے، نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار پر بات کی جائے گی۔اس کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ساڑھے 10 بجے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ صبح 11:00 بجے تین تجاویز پر دوبارہ بحث شروع ہو گی۔ جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔اس کے بعد ایک اختتامی تقریر ہو گی۔ جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کانگریس تنظیم کو پیغام دیں گے۔ جورا میں سہ پہر 3 بجے ایک عوامی جلسہ ہوگا جس میں ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، وزیر اعلی بھوپیش بگھیل جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.