ریاست چھتیس گڑھ کے کرندول ایس پی۔ 3 میں ماؤنوازوں نے آگ زنی کی۔ ماؤنوازوں نے دو ٹرک اور ایک جے سی بی مشین کو آگ کے حوالے کر دی۔ بتایا جارہا ہے کہ ماؤنوازوں کی تعداد 15 اور 20 کے درمیان تھی۔ کرندول پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے۔ دنتےواڑہ کے ایس پی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ دو ٹرک اور ایک جے سی بی کے زریعہ کام چل رہا تھا تبھی موقے پر 20 سے 25 ماؤنواز تیر اور ٹنگیا لے کر ایس پی 3 کے نیچے آئیں اور یہاں کام کرنے والوں کو گھیرے میں لے لیا۔ جس کے بعد ماؤنوازوں نے گاڑیوں میں آگ لگا کر فرار ہو گئے۔
فوری طور پر سی آئی ایس ایف کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔