ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: ایک نکسلوادی ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلوادیوں کے درمیان تصادم میں ایک نکسلوادی ہلاک ہو گیا۔

چھتیس گڑھ: ایک نکسلوادی ہلاک
چھتیس گڑھ: ایک نکسلوادی ہلاک
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 12:37 PM IST

پولیس کے مطابق ایک نکسلوادی مبینہ طور پر پولیس اہلکار اور جنگل کے ایک اہلکار کی حالیہ ہلاکتوں میں ملوث تھا، چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ایک انکاؤنٹر میں جمعرات کو مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس کیڈر کی شناخت سنتوش پوڈیم کے نام پر ہوئی ہے جس کے سر پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔'

انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندر راج پی نے کہا کہ 'تھانہ حدود کے تحت درہ جنگل میں صبح 5 بجے کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور ڈسٹرکٹ فورس کی مشترکہ ٹیم ایک اینٹی نکسل آپریشن پر نکلی تھی۔'

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ روکنے کے بعد باغی کی لاش موقع سے برآمد ہوئی جو ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ایک رائفل، ایک بیگ اور کچھ نکسل سے وابستہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔'

آئی جی نے بتایا کہ 'پوڈیم جو ماؤنوازوں کے کمانڈر کے طور پر سرگرم تھا، مبینہ طور پر حالیہ نکسل واقعات میں ملوث تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ نکسل اگست میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے اغوا اور قتل اور جنگلات کے ایک رینجر کے قتل میں ملوث تھا۔'

واضح رہے کہ 23 نومبر کو بستر رینج کے ضلع کانکر ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک گن فائٹ میں تین ہارڈ کور نکسلوادی ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.