اسی کے ساتھ انتخابی میدان میں قسمت آزمانے والے 9امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں قید ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ووٹ شماری 27 ستمبر کو ہوگی۔
ماؤنواز متاثرہ علاقہ ہونے کے باوجود صبح سے ہی رائے دہندگان کی ووٹنگ مراکز کے باہر لمبی قطار لگی تھی۔ ان میں کافی جوش و خروش نظر آرہا تھا۔ خواہ وہ خواتین ہوں، مرد ہوں یا پھر نوجوان ووٹر ہوں، تمام افراد جو کبھی ماؤنواز کے خوف سے گھر سے باہر نکلنے سے بچتے تھے،
![ضمنی الیکشن میں 55 فیصد سے زیادہ ووٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/4531181_bb.jpg)
الیکٹورل افسر ٹوپیشور ورما کے مطابق دوپہر تین بجے تک 55 سے 56 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
چِکپال میں ایک بم ملا تھا جسے ڈیفیوزکر دیاگیاہے۔
وہیں صبح ڈیوٹی پر تعینات پریسائیڈنگ افسرکی دل کا دورہ پڑنےکے سبب موت ہوگئی۔
تو دوروز قبل کِرَندُل میں خود سپردگی کرچکے ماؤنواز کانچھا بھیما نے جمہوریت کے عظیم تیوہار میں حصہ لیا۔