دنتے واڑہ: ریاست چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں 21 جون کو ایک نوزائیدہ بچے کی گمشدگی کی رپورٹ لواحقین نے تھانے میں درج کرائی تھی۔ یہ معاملہ دنتے واڑہ ضلع کے بارسور تھانہ علاقے کے اپیٹ گاؤں کا ہے۔ اب اس واقعے میں پولیس نے حیران کر دینے والا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل والد نے ہی کیا ہے۔Minor Father Kills Baby In Dantewada
لاپتہ بچے کو قتل کرنے والے نابالغ والد کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ باپ کو دکھ تھا کہ شادی کے بعد وہ جلد ہی بچے کا باپ بن گیا۔ بچے کا باپ اور اس کی ماں دونوں ابھی بالغ نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں کی شادی گاؤں میں ایک سماجی پروگرام میں ہوئی تھی۔ Minor Father Kills Baby In Dantewada
بتایا جا رہا ہے کہ نابالغ باپ نے یوٹیوب دیکھ کر اپنے معصوم بچے کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا Murder plan made by watching YouTube۔ پہلے اس نے خود بچے کو اغوا کیا۔ پھر اپنے بچے کو گاؤں کے باہر ایک پل کے نیچے چھپا دیا۔ اس کے بعد دوسرے دن پہنچ کر بچے کو قریبی تالاب میں پھینک کر قتل کر دیا۔
باپ نے بچے کے کمر پر باندھا ہوا سیاہ دھاگہ اپنے ہی گھر کے قریب کھیت میں پھینک دیا تاکہ پولیس اور گاؤں والوں کو شک نہ ہو۔ اس کے اس نے مرغی کے خون کو اسی دھاگے کے پاس میں ڈال دیا تاکہ لوگ سمجھیں کہ کسی جنگلی جانور نے بچے کو مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کا موبائل قبضے میں لے کر دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ Minor Father Kills Baby In Dantewada
یہ بھی پڑھیں: Death Sentence to Parents: سولہ ماہ کے بچے کے قتل معاملے میں والدین کو موت کی سزا
دنتے واڑہ کے ایس پی سدھارتھ تیواری نے کہا کہ ہمیں جو ثبوت ملے ہیں، ان سے یہ ایک مشکوک معاملہ لگتا ہے۔ بچہ اپنی ماں کے ساتھ سو رہا تھا اور اس کے گھر والے باہر سو رہے تھے۔ شواہد کے مطابق خون لگا ایک گمچھا برآمد ہوا، جس کی وجہ سے لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی جنگلی جانور بچے کو لے گیا ہے۔ معاملے کی مسلسل چھان بین کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ملزم نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے چوزے کا خون گمچھے میں لگا دیا تھا تاکہ معلوم ہو کہ کسی جانور نے بچے کو ہلاک کر دیا۔ ملزم نے بچے کو قتل بھی کیا اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش بھی کی۔ Minor Father Kills Baby In Dantewada