نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو ریل سے ولاس پور سے رائے پور تک دو گھنٹے کا ٹرین کا سفر کیا اور کہا کہ انہیں احساس ہوا ہے کہ ہندوستان اس ٹرین میں رہتا ہے جہاں مختلف مذاہب، زبانوں اور طبقات کے لوگ اجنبی سے اپنے بنتے ہیں اور سفر میں محبت کی دکانیں کھلتی ہیں چھتیس گڑھ کے ولاس پور سے رائے پور تک ٹرین کے دو گھنٹے کے سفر کے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے میں روزانہ ایک کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں جہاں حقیقی ہندوستان کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔
گاندھی نے کہاکہ ”ریلوے ہندوستان کی لائف لائن ہے جس میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں۔ ٹرین میں حقیقی ہندوستان کی جھلک - مختلف مذاہب، زبانوں اور طبقوں کے لوگ اجنبی سے اپنے بنتے ہیں، محبت کی دکانیں کھلتی ہیں، ہندوستان جوڑتا ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے بلاس پور سے رائے پور کے اس مختصر لیکن یادگار سفر پر نکلا۔
چھتیس گڑھ کے کئی پرجوش نوجوانوں سے ملاقات اور باتیں ہوئیں،خاص طور ریاست کے ہونہار کھلاڑیوں سے۔ ان کی آنکھوں میں بہت سے خواب تھے اورپورے ہوں گے یہ یقین تھا۔ ان کی توقعات اور جدوجہد پر کھل کر بات کی گئی۔“
گاندھی نے کہاکہ ”اس دوران میں نے ایک ہونہار لڑکی سے بھی ملاقات کی، جو دلت برادری سے آتی ہے – اس کی بنائی ہوئی تصویریں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وہ ایک بہت باصلاحیت فنکار ہے۔ ٹرین کا سفر بہت خوشگوار تھا، 2 گھنٹے کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا۔ یہ ہم آہنگی اور خوشی پورے ملک میں پھیلے، سفر یوں ہی محبت والے ہوں، سب کا سفر مبارک ہو - ہندوستان متحد رہے۔“
یو این آئی
Rahul Gandhi Train Journey ہندوستانی ریلوے میں محبت کی دکانیں کھلتی ہیں، راہل - راہل گاندھی نے ریل سے ولاس پور سے رائے پور تک
راہل گاندھی نے کہاکہ ”ریلوے ہندوستان کی لائف لائن ہے جس میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں۔ ٹرین میں حقیقی ہندوستان کی جھلک - مختلف مذاہب، زبانوں اور طبقوں کے لوگ اجنبی سے اپنے بنتے ہیں، محبت کی دکانیں کھلتی ہیں، ہندوستان جوڑتا ہے۔
Published : Oct 3, 2023, 6:13 PM IST