بالود: ریاست چھتیس گڑھ کے بالود ضلع میں ایک سڑک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں مزدوروں سے بھری پک اپ الٹ گئی اور گاڑی میں سوار 20 مزدور خواتین زخمی ہو گئیں۔ یہ واقعہ ڈونڈیلوہارا راج ناندگاؤں کے مین روڈ پر پیش آیا جہاں مزدوروں سے بھری پِک اَپ گاڑی سمبل پور، خیروڈیہ کے درمیان الٹ گئی۔ گاڑی میں خواتین مزدوروں کی بڑی تعداد سفر کر رہی تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار سبھی مزدور گاؤں کھیڑی سے منجئی جا رہے تھے۔ حادثہ کے بعد محکمہ صحت کی ایمبولینس اور تھانہ لوہارا کے پولیس انچارج نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا۔ ڈونڈیلوہارا کے اسٹیشن انچارج تل سنگھ پتابی نے بتایا کہ ’’حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، جس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس میں 22 خواتین سوار تھیں اور 6 خواتین کو بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔‘‘
دیوری اور لوہارا اسپتال میں علاج جاری: حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دو اسپتالوں میں خواتین کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دیوری اور لوہارا میں خواتین کو داخل کیا گیا جہاں زخمی ہوئی سبھی خواتین کا علاج چل رہا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ’’کئی خواتین کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔ خواتین کو ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی گاڑیوں میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔‘‘ ادھر، مقامی باشندوں نے بھی حادثے کے بعد صورتحال سے نمٹنے میں مدد کی ہے۔
مزید پڑھیں: Road Accident in Udhampur جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، 10 زخمی
حادثے میں ایک خاتون کی انگلی کٹ کر موقع پر ہی گر گئی۔ کئی خواتین کے ہاتھوں اور سروں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، زخمی عورتوں کا حال برا ہے، عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے دوران چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثہ میں زخمی ہوئی بیشتر خواتین کا مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے تاہم شدید زخمی ہوئی چھ خواتین کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے راج ناندگاؤں ریفر کر دیا گیا ہے۔