ریاست چھتیس گڑھ کے کونڈہ گاؤں کے راجہ رام ترپاٹھی کے ایک ایکڑ کی زمین پر فصل سے لاکھوں روپے کمانے کی اطلاع پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے کسان کے گھر پرپہنچے۔
اس فصل سے کسان لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ جن کی تصاور انٹرنیٹ کی مدد سے چھتیس گڑھ کی گلیوں کو پار کرتے ہوئے دہلی کے محکمہ انکم ٹیکس تک پہنچ گئی۔
محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کسان گھر پر پہنچے۔ انکم ٹیکس کے افسران کسان کے کھیت میں جیسے ہی جانچ کرنے پہنچے وہاں پیڑ پر لگی کالی مرچ کی ٹہنیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔درختوں پر سفید مولی، اسٹیویا اور کالی مرچ کی ٹہنیاں لہلہارہی تھی۔
افسران بجائےچھاپے ماری کے کسان کی تعریف کرتے ہوئے بیرنگ لوٹ گئی۔
افسران نے کسان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیتی سے چھتیس گڑھ کے لوگوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ جس سے کسانوں کا بھلا ہوسکے۔
واضح رہے کہ راجہ رام ترپاٹھی نے بینک کی نوکری کو چھوڑ کر کھیتی کاکام کرنے کا فیصلہ کیا۔جو اب کالی مرچ اور اسٹیویا کی کھیتی بڑے پیمانے کررہے ہیں۔
راجہ رام دنتیشوری ہربل فارم سنستھا کے صدر بھی ہیں۔اس سنستھا کے ذریعے آس پاس کے کئی پسماندہ خاندان منسلک ہیں۔