ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بالود کے دلی راج ہرہ کے رہنے والے وریندر سنگھ چھتیس گڑھ میں گرین کمانڈو کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
وہ وقتاً فوقتاً وریندر ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے قابل ستائش کام کرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے کورونا وائرس کے اس دور میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے 30 فٹ لمبا اور ساڑھے چار فٹ چوڑا ایک ماسک تیار کیا ہے جو انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
قومی محکمہ ماحولیات سمیت متعدد تنظیموں نے وریندر سنگھ کی ماحولیاتی تحفظ کی ان سرگرمیوں کو سراہا ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی ان کو اعزاز بھی دیا گیا ہے۔ یہ بات بالود کے لیے فخر کی ہے کہ پہلی مرتبہ یہاں سے انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ یہ درج کیا جائے گا۔
نجی لوہے کے پلانٹ میں کام کرنے والے ویرندر سنگھ کے 30 فٹ لمبے ماسک جو کو انڈیا بک آف ریکارڈ میں جگہ ملی ہے۔ وریندر سنگھ نے کہا کہ جو یہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے انہیں اس میدان میں مزید کام کرنے میں حوصلہ ملے گا۔
جو قدرت کو پسند کرنے والے وریندر ہمیشہ درختوں اور پودوں کے تحفظ میں مصروف رہتا ہیں، وریندر ہر بار درختوں کی سالگرہ بھی مناتا ہیں۔ وہ درختوں کو بھی راکھی باندھتے ہیں۔
وہ کئی بار سڑکوں پر جنگلی جانوروں کو بچانے کے لیے پیغام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کا واحد مقصد فطرت کو بچانا اور جنگلی جانوروں کی دیکھ بھال میں حصہ لینا ہے۔