پولیس ذرائع کے مطابق پتھل گاؤں کے نزدیک ریروما گاؤں میں شراب کے لیے روپے نہیں ملنے کی بات پر ناراض نانہی رام نے اپنی اہلیہ متيارو بائی پر قاتلانہ حملہ کر دیا، اچانک ہوئے اس حملے کے دوران اہل خانہ کے تمام افراد گھر پر ہی موجود تھے۔
حملے کے بعد لہولوہان خاتون نے دیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ دیا۔ مقتولہ کے بیٹے سریش کمار نے ریروما چوکی میں واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔