چھتیس گڑھ کے ضلع جوش پور کے پتھل گاؤں -رائے گڑھ پر ایک پک اپ وین کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے تین خواتین سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ پچیس (25 )دیگر زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں پتھل گاؤں سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رائے گڑھ کے دھرم جئے گڑھ کے امبیٹکرا مندرسے واپس لوٹ رہے عقیدت مندوں سے بھری پک اپن وین کل دیر شام چرخا پارا کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
حادثہ میں متھرابائی، مدرامتی، سمترا بائی، مونو راٹھیا (6) کی موقع پر ہی موت گئی جب پک اپ میں سوار 25 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو پتھل گاؤں کےہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔