سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نیل کنٹھ نے ایک نجی صنعتی اکائی (سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی) کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جس کے بعد اس کے خلاف کاروائی کی گئی۔ اس کمپنی پر الزام ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی مسلسل سافٹ ڈرنکس بنا رہی تھی جس کی وجہ سے اسے سیل کر دیا ہے۔
ضلع خوراک افسر ڈومیندر گھروو نے بتایا کہ سیکڑوں پیکٹ پیپسی فروخت کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی۔ اسے گاؤں گاؤں پہنچایا جاتا ہے۔ موقع پر بڑی مقدار میں نقلی سامان کی ضبطی کی گئی اور ان سبھی سامانوں میں پروڈکشن کی تاریخ اور ایکسپائری ڈیٹ نہیں تھی۔ جس کے بعد سبھی سامان اور مشینوں کو سیل کرکے جانچ کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ نمونوں کی جانچ کے بعد کارروائی ہوگی۔