ETV Bharat / state

Elephant Fell into Well کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا گیا

چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع ایک ہاتھی پانی سے بھرے کنویں میں گر گیا۔ تقریباً 8 گھنٹے بعد اسے جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ Elephant Fell into Well in Jashpur

کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا گیا

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 1:34 PM IST

پتھل گاؤں: ریاست چھتیس گڑھ کے جش پور فاریسٹ ڈیویژن کے پتھل گاؤں فاریسٹ رینج کے کٹانگجور گاؤں میں گرنے والے ہاتھی کو جے سی بی کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا اور بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ حالانکہ اس ہاتھی کو کنویں سے باہر نکالنے کے لیے جنگلات کے عملے اور گاؤں والوں کو کافی مشقت کرنی پڑی اور 8 گھنٹے بعد ہاتھی کے بحفاظت جنگل میں جانے سے سب نے راحت کی سانس لی ہے۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جتیندر اپادھیائے نے بتایا کہ پتھل گاؤں کے کٹانگجور گاؤں کے پاس کل دیر رات 12 ہاتھیوں کا ایک جھنڈ گھوم رہا تھا۔

سخت سردی کے دوران ہاتھیوں کے ایک بڑے جھنڈ کے گاؤں میں پہنچنے کی خبرملتے ہی گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ان ہاتھیوں کو جنگل کی طرف پہنچانے کی کوشش کے دوران اچانک ایک ہاتھی کسان کے کنویں میں گرگیا۔ اس ہاتھی کی آواز سن کر ہاتھیوں کا سارا جھنڈ کنویں کے پاس جمع ہو گیا اور کنویں میں گرے ہاتھی کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ رات گئے اس ہاتھی کے کنویں میں گرنے کے بعد محکمہ جنگلات کا عملہ بھی فورا موقع پر پہنچ گیا اور مدد کے لیے اقدامات شروع کیے۔ بالآخر آج صبح کنویں میں گرے اس ہاتھی کو جے سی بی کی مدد سے باہر نکال لیا گیا۔ کنویں سے باہر آکر اس ہاتھی نے گاوں کے ایک شخص پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Elephant Drowned in Kapili River: آسام میں سیلاب، کپیلی ندی میں ہاتھی ڈوب گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.