ETV Bharat / state

رائے پور میں ٹرکوں سے  شمشان گھاٹ لائی جا رہی ہیں لاشیں - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

رائے پور اور درگ میں کورونا کی دہشت کا اندازہ اسی سے چل رہا ہے کہ یہاں ٹرکوں میں لاشوں کو مکتی دھام لے جایا جارہا ہے۔ لاش گاڑی کم ہو جانے کے بعد کارپوریشن نے 2 ٹرکوں کو مکتانجلی گاڑی بنادیا ہے۔

dead bodies are being taken by trucks
رائے پور میں ٹرک بنی لاش گاڑی، مکتی دھاموں تک لائی جا رہی ہیں لاشیں
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 12:50 PM IST

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور اور درگ ضلع کے مکتی دھاموں سے آنے والی تصاویر خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔ رائے پور میں لاشوں کو مکتی دھام تک لے جانے کے لیے لاش گاڑیاں کم پڑنے لگی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ لاشوں کو شمشان گھاٹ تک پہنچانے کے لیے نگر نگم نے ٹرکوں کو لاش والی گاڑی بنا دی ہے۔ اسی ٹرک سے میکا ہارا ہسپتال سے لاشیں مکتی دھام لائی جا رہی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن نے فی الحال 2 ٹرکوں کو لاش والی گاڑی بنایا ہے۔

بدھ کے روز دارالحکومت کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپتال سے 10 لاشوں کو ٹرک میں لے کر نوا رائے پور لے جایا گیا۔ آخری رسومات نوا گاؤں میں واقع مکتی دھام میں ادا کی گئیں۔

لگاتار ہو رہی اموات سے میکاہارا کا مردہ گھر بھر گیا ہے۔ مکتی دھاموں میں بھی لاشیں آخری رسومات کا انتظار کر رہی ہیں۔ آخری رسومات کے لیے نمبر لگ رہا ہے۔ جہاں شام کے بعد لاش نہیں جلتی تھیں وہیں، پوری رات آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ یہی حال درگ ضلع کے مکتی دھاموں کا بھی ہے۔

ریاست میں اب تک کورونا سے 5307 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات رائے پور ضلع میں ہوئی ہے۔ اب تک رائے پور ضلع میں 1366 لوگوں کی جان کووڈ۔19 وبا نے لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:

دو بار مَر کر زندہ رہنے والا کورونا سے متاثر شخص

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت میں 33 لوگوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.