ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: ایک دن میں دو لاکھ 34 ہزار کورونا ویکسین لگائی گئی - سماجی فاصلہ رکھنا

ریاست چھتیس گڑھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر تیز ہوگئی ہے، اس دوران ایک دن میں ریکارڈ دو لاکھ 34 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

کورونا ویکسین
کورونا ویکسین
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 2:24 PM IST

ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اینڈ اسٹیٹ نوڈل ویکسینیشن ڈاکٹر پرینکا شکلا نے بتایا کہ ریاست میں کل 2378 سیشن سائٹ پر کووڈ 19 کی کل دو لاکھ 34 ہزار 397 خوراکیں دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی خوراک 45 برس سے زائد عمر کے 2 لاکھ 22 ہزار 633 افراد کو دی گئی جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد 8-7 ہفتوں کے درمیان دوسری خوراک لینی ہوگی۔ دوسری خوراک لینے کے دو ہفتوں کے اندر جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ ویکسین لگانے کے بعد بھی کووڈ کے رہنما خطوط کے مطابق ماسک لگانا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے جس سے کورونا کے خطرات کو کم کیا جاسکےگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.